سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ گل کدہ میں منشیات فروشی سے منع اور نصیحت کرنے پر پیش امام پر گھر میں گھس کرتشدد، چھریوں اور ڈنڈوں سے پیش امام قاری منیب الرحمان کو شدید زخمی کردیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ رو ز گل کدہ نمبر تین میں پیش امام قاری منیب الرحمان نے منشیات فروشوں کو اپنے علاقے میں منشیات فروشی سے منع کرنے کی تلقین کی اور انہیں غلط کام چھوڑنے کی نصیحت کی۔ نتیجتاً مبینہ ملزمان امجد علی، راشد علی اور عثمان علی نے قاری منیب الرحمان کے گھر میں ڈنڈوں اور چھریوں کے ساتھ داخل ہوکر ان کے بیوی بچوں کے سامنے ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور چھریوں کے وار سے انہیں شدید زخمی کر دیا۔ مجروح کو مقامی لوگوں نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا اور پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کردی۔
Swat
