Swat

عیدالفطر، ڈی پی او کی ہدایت پر ٹورسٹ پولیس اسکواڈ سمیت بھاری نفری تعینات

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے عید الفطر پر ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد کے موقع پر ٹورسٹ پولیس اسکواڈ سمیت پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔ سوات کے داخلی راستوں لنڈاکے، شموزی اور کڑاکڑ سمیت ضلع شانگلہ کی طرف سے آنے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹورسٹ سکواڈ تعینات کر دیا گیا ہے، جو آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ آنے والے سیاحوں کو بروشر بھی فراہم کیے جائیں گے، جس میں سوات کے سیاحتی علاقوں کا نقشہ بھی شامل ہوگا۔ بروشر میں آنے والے سیاحوں کے لیے احتیاطی تدابیر بھی درج کی گئی ہیں جن میں خاص کر آنے والے سیاحوں کو دریائے سوات کے کنارے جانے سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے، تاکہ ان کی جان کی حفاظت ممکن ہو۔ ٹورسٹ سکواڈ سوات کے سیاحتی مقامات بحرین، ملم جبہ، کالام، مہوڈنڈ،مرغزار، مٹہ اور گبین جبہ سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر 24 گھنٹے موجود رہے گا، جو براہِ راست ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور کو رپورٹ کرے گا۔ اس طرح آنے والے سیاح جو بالائی سوات کالام، بحرین، مدین اور دیگر علاقوں میں جائیں گے، ان کے لیے متبادل روٹ بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔ وہ سیاح رش سے بچنے کے لیے متبادل روٹ استعمال کریں گے۔ ٹریفک نظام کو رواں رکھنے کے لیے چوبیس گھنٹے شفٹ وائز ٹریفک اہلکار بھی موجود رہیں گے، جس کے لیے تمام ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ علاقے کے ایس ایچ او کو خصوصی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔