سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی حکومت کے اعلان کے باوجود سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں عید نہیں منائی گئی، یہاں کے لوگ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ عید منائیں گے۔ سوات اور باقی اضلاع میں لوگ 1969ء سے پہلے ریاستِ سوات کے دور سے عید اور رمضان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے ساتھ مناتے ہیں۔ اس سال صوبائی حکومت کے اعلان کے باوجود وزیر اعلیٰ کے ضلع سوات اور وزیر اطلاعات کے ضلع شانگلہ میں بھی لوگوں نے حسبِ روایت منگل کو روزہ رکھا۔
