Swat

مینگورہ، غریب تکہ فروش فائرنگ سے قتل، ملزم موقع پر گرفتار

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر کے گلشن چوک میں فٹ پاتھ پر تکہ فروخت کرنے والے غریب شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ غریب مزدورسر بلند ولد طوطا خان ایک عرصہ سے بازار بند ہونے کے بعد گلشن چوک میں فٹ پاتھ پر تکہ فروشی کا کام کرتا تھا کہ گذشتہ رات ملزم ایوب خان ولد میاں سید جلال نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ بازار میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے موقع پر ملزم کو پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ وجہ عداوت معلوم نہ ہوسکی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔