Swat

سوات، ہفتے کو بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ہفتہ کو بھی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور انتظامیہ کے مطابق عید کی چھٹیوں میں سات لاکھ سے زائد سیاح سوات آئے۔ ہفتہ کو بھی بڑی تعداد میں سیاحوں نے سوات کا رخ کیا اور سوات کے پر فضا مقامات میں گئے۔ انتظامیہ کے مطابق آج اتوار کو بھی سیاحوں کا بڑی تعداد میں سوات آنے کا قوی امکان ہے اور موسم گرما کے اختتام تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔سوات میں موجود سولہ سو کے قریب ہوٹل سیاحوں کے لئے کم پڑ گئے جس کی وجہ سے بعض سیاحوں نے ٹینٹوں میں رات گزاری اور بعض خاندانوں کو مقامی لوگوں نے اپنے حجروں اور بیٹھکوں میں مفت ٹہرایااور ان کی مہمان نوازی کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں