(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی تیرنگ میں جائیدا دکے تنازعہ پر فریقین میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے،ایس ایچ او تھانہ شموزئی کے مطابق واقعہ تحصیل بریکوٹ کے علاقے تیرنگ (شموزئی) میں پیش آیا جہاں پر محمد رازق اور میاں جان فریق کے مابین زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فریق سے محمد راز ق اور اس کا کزن محمد طاہر جاں بحق اور سرور علی زخمی ہوگیا مخالف فریق کے میاں جان دم توڑگیا اور اس کا بھائی عجب خان زخمی ہوگیا،پولیس نے محمد رازق اور محمد طاہر کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بریکوٹ اسپتال اور زخمی سرور کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،میاں جان اور عجب خان کو شدید زخمی حالت میں بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا مگر وہاں میاں جان جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا،فریقین کے مابین جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔
