Swat

بریکوٹ شموزئی، خون کی ہولی کے مقدمات درج

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  تحصیل بریکوٹ کے علاقہ شموزئی میں خون کی ہولی کے مقدمات درج کرلئے گئے۔ ایس ایچ او تھانہ شموزئی کے مطابق تیرنگ شموزئی میں ہونے والے تصادم جس میں ایک فریق سے دو اور مخالف فریق سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک ایک شخص زخمی ہوئے تھے، کے مقدمات درج کرلئے گئے۔  فریقین کی دعویداری پر کراس مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ایک فریق سے شاہ جہان اور زخمی عجب خان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مخالف فریق سے ظفرعلی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے دیگر روپوش ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔