Swat

لاکھوں سیاحوں کی سوات آمد سے کاروبار پرمثبت اثر پڑا ہے، عبدالرحیم

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ لاکھوں سیاحوں کی سوات آمد سے کاروبار پرمثبت اثر پڑا ہے۔ سوات پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے بہترین حکمت عملی نے سیاحوں کو سوات کی طرف کھینچ لایا ہے۔ سیاحت کے فروغ میں سوات پولیس اور انتظامیہ نے اہم کرداراداکیاہے۔ بڑی تعداد میں سیاحوں کی سوات آمد نے پوری دنیا کو سوات کے حوالے سے ایک مثبت پیغام دیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امسال عید پر ملک اور بیرونی ممالک سے تعلق رکھنے والی کثیرتعدادمیں سیاحوں کی سوات آمد اس بات کاثبوت ہے کہ سوات میں مثالی امن ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔