Swat

اے این پی سوات کا بھی موجودہ حکومت کے خلاف مظاہرہ

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  عوامی نیشنل پارٹی سوات نے بھی موجودہ حکومت، مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ سے اپنے خطاب میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان، ضلعی صدر ایوب خان اشاڑے، جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان، الحاج زاہد خان اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت کو منتخب کرنے کے بجائے سلیکٹ کرکے لایا گیا ہے، جو حکومت کے الف ب سے ناواقف ہے، جس نے عام لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کے بعد اپوزیشن اس سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔