Swat

مٹہ،دن دہاڑے گھس کر چوری کرنے والے گروہ کے 2ارکان گرفتار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں مٹہ پولیس نے عید کے دوران خالی مکانات میں دن دہاڑے گھس کر چوری کرنے والے گروہ کے 2ارکان کو گرفتار کرلیا۔ چوری کا سوناخریدنے والا سنار بھی دھر لیا گیا۔ ایس ایچ او مٹہ بخت زادہ خان کے مطابق گرفتار ملزمان انعام اللہ اور عادل رحمان عرف غٹ دن کے وقت خالی مکانات کو دیکھ کر دیوارپھلانگتے یا تالے توڑ کر گھس جاتے اور نقدی،زیورات اور دیگر قیمتی سامان سمیٹ کر رفوچکر ہوجاتے۔ عوامی شکایات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان کی نشاندہی پر چوری کے زیورات خریدنے والے سنار عمران علی سکنہ درشخیلہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔  ملزمان نے عمران کو 23 تولے سونافروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے کچھ زیورات برآمد کرکے قبضے میں لے لیے گئے ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شرو ع کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں