Swat

سوات، زیادہ کرایہ وصولہ کرنے کے خلاف مسافروں کا احتجاج

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں زیادہ کرایہ وصول کرنے کے خلاف مسافروں نے احتجاج کر دیا۔ سوات سے پشاوراورراولپنڈی جانے والی کوسٹرز گاڑیوں کے مالکان نے کرایہ میں 200روپے خودساختہ اضافہ کردیا۔ مسافروں نے مین روڈ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر پرانا کرایہ وصول کرنے پر ٹرانسپورٹروں کو راضی کرلیا، جس کے بعد مظاہرین نے سڑک کھول دی۔ مینگورہ بائی کے جنرل بس اسٹینڈ میں کوسٹرزمالکان کی جانب سے کرایہ 500 سے بڑھا کر 700روپیہ لینے کے خلاف مسافروں اور شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورمین روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ نتیجتاً ایس ایچ او رحیم آباد موقع پر پہنچ گئے اور مذاکرات کے بعد پرانا کرایہ وصول کرنے پر ٹرانسپورٹروں کو راضی کرلیا جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔