سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں خاتون اور نوجوان نے خودکشی کرلی۔ تحصیل کبل کے علاقہ اسوگے میں سولہ سالہ نوجوان نے زہریلی دوا پی کر خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق شفیع اللہ نے گھر میں کسی بات پر ناراض ہونے کی وجہ سے گھر میں موجود زرعی زہریلی دوا پی لی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ میاندم میں مسماۃ (پ) زوجہ فضل ودود نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر خود پر پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔
Swat
