Swat

مہنگائی کے خلاف مظاہرہ، ضلع نائب ناظم، تحصیل ناظم اور دیگر کی سیکورٹی لے لی گئی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   مہنگائی کے خلاف مظاہرے میں شرکت پر ضلع نائب ناظم،تحصیل ناظم مینگورہ اور اے این پی کے سابق صوبائی وزیر سے سیکورٹی واپس لے لی گئی۔ پریس کلب سے جاری بیان کے مطابق سوات پولیس نے گذشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے مینگورہ میں مظاہرے میں شرکت اور تقریر کرنے پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان، تحصیل ناظم مینگورہ(بابوزئی) اکرام خان اور اے این پی کے ضلعی صدر و سابق صوبائی وزیرایوب خان اشاڑے سے پولیس سیکورٹی واپس لے لی۔ فوری طور پر ان سے سیکورٹی کلوز کردی گئی۔ پریس کلب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نائب ضلع ناظم عبدالجبار خان اور ایوب خان اشاڑے شدت پسندی کے دوران ہٹ لسٹ پر تھے۔ ان کے خاندان کے کئی افراد دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں جبکہ ان کے خاندان کے افضل خان لالا شدت پسندی کے خلاف فرنٹ مین کا کردار ادا کرتے رہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔