Swat

آصف علی زرداری کی گرفتاری، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن مینگورہ کا مظاہرہ

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سابق صدرپاکستان اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نے مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر سجاد خان باغی، صوبائی نائب صدر اکبر حیات اور دیگر نے کہا کہ نیب کا لا قانون ہے اور وہ موجودہ حکومت کے ایما پر سیاسی رہنماؤں کے خلاف ذاتی مفادات پر کارروائیاں کررہا ہے، لیکن اس کو معلوم ہے کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور اس کے رہنما اور کارکن جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اس موقع پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی اور موجودہ حکومت اور نیب کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں