Swat

ن لیگ کا پی ٹی آئی کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف مظاہرہ

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی حکومت کی انتقامی کارروائیوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ حکومت کی جانب سے نیب کاررائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب کارروائیوں سے حکومت مخالف تحریک کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔ نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم محمد علی شاہ، رکن صوبائی اسمبلی سردارخان، تحصیل ناظم خوازہ خیلہ عثمان علی خان، سید حبیب علی شاہ اور دیگر مقررین نے کہاکہ عمران نیازی نے قوم سے کیے گئے وعدوں کا پاس نہیں رکھا ہے اور عوام کو سوائے مہنگائی اور مایوسی کے کچھ نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں