سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پہلا مغفور جان طوطا مرحوم چمپئنز ٹرافی ڈویژنل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع سوات کی 64 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں پرنسپل ایس پی ایس کالج سیکنڈری سیکشن افتخار علی نے فیتہ کاٹا اور کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ جن قوموں کے گراؤنڈ بھرے رہتے ہیں، وہاں ہسپتال خالی رہتے ہیں۔ انہوں نے فٹ بال کے میدان کو زندگی کے میدان سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ عملی زندگی میں بھی ٹیم ورک والا خاندان ہی ترقی پاتا ہے۔ افتتاحی میچ ینگ بانڈئی الیون اور مٹہ الیون کے مابین کھیلا گیا، بانڈئی الیون نے یہ مقابلہ تین صفر سے جیتا۔ دوسرا میچ کانجو الیون اور الیون سٹار منگلورکے درمیان کھیلا گیا، جو کانجو الیون نے پینلٹی ککس کے ذریعے جیتا۔
