Swat

مینگورہ،نوجوان موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق

سوا ت   (باخبر سوات ڈاٹ کام)    مینگورہ میں 17 سالہ نوجوان موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ائرپورٹ روڈ پر دوموٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار سترہ سالہ عزیر ولد عبدالحق (مرحوم) شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا، مگر جانبر نہ ہوسکا۔نوجوان کے والد بھی ایک سال قبل گیس لیکج کے دوران جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں