Swat

ٹوپ سین، ملزم کی فائرنگ سے سابقہ سمدھی قتل

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات کے علاقے ٹوپ سین میں ملزم نے فائرنگ کرکے سابقہ سمدھی کو قتل کردیا۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایچ او خوازہ خیلہ زاہد شاہ کے مطابق واقعہ رات گئے تحصیل خوازہ خیلہ کے بالائی علاقے ٹوپ سین میں پیش آیا، جہاں پر ملزم جعفرخان ولد ہنر خان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے اپنے سابقہ سمدھی گل محمد ولد مقدر کو قتل کردیا۔ مقتول کی بیوی کے مطابق ملزم کے بیٹے سے اس کی بیٹی کا رشتہ طے ہوا تھا، بعدازاں خلع لیا گیا تھا، جس پر ملزم نے فائرنگ کرکے اس کے شوہر کو قتل کردیا اور جائے واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے مدعیہ کی رپورٹ پر ملزم جعفرخان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں