سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ شور تلکار میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے دو بھائیوں کے مکان آگ لگنے سے جل کرراکھ ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آگ دو بھائیوں عبدالکریم اورگل کریم کے مکانات میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دونوں مکانات میں موجود مجموعی طور پر 17 تولے سونا اور ایک بیوہ خاتون کے ساڑھے 6 لاکھ روپے نقدکے علاوہ دیگر گھریلو سامان اور فرنیچر جل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متاثرین کے مطابق ان کا 50,50 لاکھ کا نقصان ہوا ہے۔ دونوں بھائیوں نے حکومت سے امداد کی اپیل کردی ہے۔
Swat
