سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ گرڈ سٹیشن، بریکوٹ گرڈ سٹیشن، مدین گرڈ سٹیشن اور خوازہ خیلہ گرڈ سٹیشن میں ضروری مرمت کے سبب سوات کے بعض علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔ پیسکو حکام کی جانب سے موصولہ شیڈول کے تحت 14 سے 29 جون تک مینگورہ گرڈ سٹیشن اور بریکوٹ گرڈ سٹیشن کی حدود میں ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے کام کی وجہ سے صبح سات بجے سے دوپہر ایک بجے تک بجلی بند رہے گی جس سے مینگورہ،گل کدہ، تختہ بند، سنگر، بندال، حاجی بابا، سیدو شریف، سیدو بابا، قمبر، کبل، ملم جبہ، بریکوٹ، شاہدرہ، گوگدرہ، سیدو ہسپتال، مانیار، شموزئی اور موسیٰ خیل کے علاقے متاثر ہوں گے۔ وہاں مذکورہ اوقات میں بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی جب کہ اسی نظام الاوقات میں مدین اور خوازہ خیلہ گرڈ اسٹیشن کے جو علاقے متاثر ہوں گے ان میں راحت کوٹ، مدین، چارباغ، چارباغ ایکسپریس، باندرہ شین، خوازہ خیلہ، شانگلہ، شور اور چپریال شامل ہیں۔
Swat
