Swat

خوازہ خیلہ چمتلئی، گاڑی کھائی میں جاگری، تین افراد جاں بحق، چار زخمی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ چمتلئی میں کوہستان سے مینگورہ جانے والی موٹر کار بریک فیل ہونے سے گہرئی کھائی میں جاگری جس سے 3افراد جاں بحق اور 4افراد ہوگئے۔ ایس ایچ او خوازہ خیلہ زاہد شاہ کے مطابق ضلع کوہستان کے علاقے جگلوٹ دیامرسے مینگورہ جانے والی موٹر کار نمبر این سی پی AJ2387 UPPER DIRجسے ڈرائیور محمد ابراہیم شاہ چلا رہا تھا، تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے چمتلئی کے مقام پر موڑکاٹتے ہوئے بریک فیل ہونے سے گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد رحمت جان ولد حبیب اللہ خان،الطاف حسین ولد محمد رضا، آبِ حیات ولد حسین موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ چار افراد شمس الحق ولد حیدرولی، محمد رشید ولد محمد جمیل، عبدالغفار ولد آزاد شاہ، ڈرائیور محمد ابراہیم شاہ ولد محمد شاہ ساکنان جگلوٹ منگلور شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا۔ دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں