سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام کے قریب پیشمال میں روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے ایک اور گاڑی کھائی میں جاگری،جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھے افراد زخمی ہوگئے۔مسافر ہائی ایس کالام سے مینگورہ آرہی تھی کہ پیشمال کے قریب روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔واقعہ کے نتیجے میں چھے افراد زخمی ہوگئے جن کو مقامی لوگوں نے نکال کر طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔
Swat
