Swat

مٹہ میں دینیات کے معلم کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، بیٹے قاتل نکلے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوا ت کے علاقے سخرہ میں دینیات کے معلم کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ہے اور پولیس نے قتل کے الزام میں مقتول کے دو بیٹوں سمیت 3افراد کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا،ملزمان سے آلات قتل بھی برآمد کرلئے گئے،ڈی ایس پی مٹہ سرکل نے ایس ایچ او کالاکوٹ محمد زیب خان اور تفتیش آفیسر اسلام الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 12جون تحصیل چارباغ میں گورنمنٹ مڈل اسکول عالم گنج میں دینیات کے معلم چھپن سالہ محمد صابر کی لاش تحصیل مٹہ کے علاقے سخرہ سے ملی تھی جس پر پولیس نے ایس ایچ او محمد زیب خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اس دوران پولیس نے مقتول کے دو بیٹوں ذاکراللہ اور عطاء اللہ سمیت قریبی رشتہ دار نائب ذادہ ولد عقل ذادہ سکنہ سخرہ کو گرفتار کرلیا جنہوں نے قتل کا راز اگل دیا،پولیس کے مطابق بیٹوں نے والد کو جائیداد اور گھریلو تنازعہ پر قتل کروایا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں