Swat

مدین، کار کھائی میں گرنے سے تین خواتین جاں بحق

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  تحصیل مدین کے علاقہ قلاگے میں کار کھائی میں گرنے سے تین خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔مسافر کار پہاڑی علاقہ میں جارہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور فرہاد سے گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 14سالہ عذرا بی بی دختر نظر،32سالہ حسینہ دختر سلیم جاوید، 13سالہ شمیم بی بی دختر عمرزادہ موقع پر جاں بحق اور جاں بحق خاتون حسینہ کا شوہر نثار الحق زخمی ہوگیا، جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ میں تیز رفتاری کرنے والا ڈرائیور بچ گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں