Swat

سیگرام، پہاڑی میں آگ لگ گئی، قیمتی پودے جل کر راکھ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے سیگرام میں پہاڑی میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ترجمان وقاراحمد کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے سیگرام میں پہاڑی پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے قیمتی پودے اپنی لپیٹ میں لے لیے، تاہم ریسکیو 1122 کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پودوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔