Swat

مینگورہ پولیس کی کارروائی،چرس اور شراب برآمد،منشیات فروش گرفتار

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں پولیس نے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 کلوگرام چرس اور شراب برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے، ایس ایچ او مینگورہ انور خان کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے حاجی باباکے قبرستان کے قریب ملزم اعجاز سکنہ محلہ اسحاق کے قبضے سے دو کلوگر ام چرس، دو بوتل شراب اور ایک پستول برآمد کرکے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔