Swat

آل سوات بکسہ اینڈ فلائنگ کوچ یونین کی پہیہ جام ہڑتال

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) آل سوات بکسہ اینڈ فلائنگ کوچ یونین نے نیو جنرل بس اسٹینڈ میں پہیہ جام کرکے ہڑتال کردی۔ گاڑیاں ٹی ایم اے مینگورہ کے سامنے کھڑی کرکے لان میں دھرنادیا اور شدید نعرے بازی کی۔ ٹی ایم اے پر کوسٹر یونین کے ساتھ ساز باز کرکے بکسہ اور فلائنگ کوچ کے سٹینڈ ز انہیں دینے کے الزامات عائد کردیے۔ ٹی ایم اے اورپولیس حکام کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد دھرناختم کرکے گاڑیاں اڈے میں منتقل کردی گئیں، تاہم بکسہ یونین کے صدر گوہر ایوب نے واضح کیا کہ جب تک پرانے اڈے کی طرز پر ہمارے سٹینڈزواپس نہیں کیے جاتے، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔