Swat

شالپین جیشاڑ روڈ،ناقص میڑیل کے استعمال کا نوٹس لیا جائے، سہراب خان

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)  خوازہ خیلہ کے مقامی گا ؤں شالپین اور جیشاڑ سے تعلق رکھنے والے سہراب خان، سید علی خان، عمر واحد، بہا در علی اور علی بہا در نے کہا ہے کہ شالپین سے جیشاڑ تک روڈ کی تعمیر میں ناقص میڑیل کے استعمال کا نوٹس لیا جا ئے۔ روڈ کے دونوں جا نب جو پشتے تعمیر کئے جا رہے ہیں، اس میں بھی ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیشاڑ روڈ کی تعمیر سے پہلے اہلیان شالپین اور جیشاڑ لوگوں کے درمیان ایک معاہدہ ہواتھا جس میں شالپین سے لے کر جیشاڑ تک روڈ کے لئے 22فٹ زمین دینے کا وعدہ ہواتھا، مگر افسوس کہ اب بعض لوگ روڈ کے لئے 22 فٹ زمین دینے کو تیا ر نہیں جس کی و جہ سے مختلف جگہوں میں روڈ کی چوڑائی دس سے بارہ فٹ رہ گئی ہے جو کہ اہلیان جیشاڑ کو کسی بھی صورت قبول نہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں