Swat

بریکوٹ، کے پی ہیلتھ کیئر کمیشن کا نجی مراکز صحت کا معائنہ، دو کلینک سیل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  تحصیل بریکوٹ کے گورتئی اور ملحقہ علاقوں میں عطائیت کا مکروہ دھندہ کرنے والے عطائیوں کے خلاف موصول ہونے والی عوامی شکایات کی روشنی میں خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے گورتئی اور ملحقہ علاقوں میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران غیر متعلقہ اور نان کوالیفائیڈ افراد شیر محمد خان اور علیم خان کو مریضوں کو انجکشن لگانے انہیں مختلف بیماریوں کا علاج تجویز کرنے کے عمل میں مصروف پایا گیا، جس پر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیر محمد خان ہیلتھ کلینک اورعلیم خان ہیلتھ کلینک کو بند کرکے سر بمہر کر دیا ہے۔معائنے کے دوران علی میڈیکل لیبارٹری، طاہر کلینک و میٹرنٹی ہوم، ارمان میٹرنٹی ہوم، شازیہ پروین کلینک اور رشید کلینک کورجسٹریشن اور تجدید رجسٹریشن کے لیے نوٹس جاری کیے گئے۔

 

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں