سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پروفیسر سید نبی شاہ کو سوات تعلیمی بورڈ کے چیئرمین تعینات کردیا گیا۔ سید نبی شاہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ افضل خان لالہ کالج مٹہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ سوات بورڈ کے چیئرمین تعینات ہونے کے بعد انہوں نے چارج لے کر کام شروع کردیا۔
