سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ مشکومئی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دوبہن اور بھائی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ اکبر باچا کے گھر میں ایل پی جی سلنڈر اچانک پھٹ گیا جس سے آگ لگ گئی۔ نتیجتاً وہاں موجود ان کے بچے تیرہ سالہ اختر زیب، نو سالہ گلالئی اور سات سالہ فائزہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
