Swat

موسم گرما میں آنے والے سیاحوں کو دستیاب سہولیات دی جائیں، محمد سعید وزیر

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید وزیر نے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ موسم گرما کے دوران ملاکنڈ ڈویژن میں آنے والے تمام سیاحوں کو دستیاب سہولیات دی جائیں۔ اپنے دفتر میں ڈویژن کے تمام اضلاع کے ضلعی پولیس افسران کے اجلاس سے اپنے خطاب میں انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش قرار دے کر ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ ملاکنڈ ڈویژن آنے والے سیاحوں کی مکمل رہنمائی کی جائے اور ان کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔