Swat

محکموں کو سختی سے کہا ہے کہ وہ ترقیاتی اہداف کا واضح تعین کریں، ڈاکٹر امجد علی خان

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    خیبرپختونخوا کے وزیرمعدنیات ڈاکٹر امجد علی خان نے تمام محکموں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ترقیاتی اہداف کا واضح تعین کریں۔ ان اہداف کا سو فیصد حصول بھی یقینی بنائیں۔ نیز خبردار کیا کہ اہداف پورے نہ کرنے والے افسروں کی سخت سرزنش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں بھاری مینڈیٹ دیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت پر بھر پور اعتماد کیا ہے۔ اس لئے تمام عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ہم عوام کو بہتر انداز میں ڈیلیور کرنا چاہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں عوام کا تعاون بھی میسر ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر سوات کے کانفرنس روم میں مختلف محکموں اور اداروں اور لائن ڈیپارٹمنٹس کی پراگریس رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے طلب کردہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔