سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ فضاگٹ میں جوس پینے سے ایک بچی جاں بحق اور دوسری بے ہوش ہوگئی۔ شانگلہ سے رشتہ داروں کے ہاں آنے والی بچیوں نے قریبی دکان سے ”ٹروپیکانا“ نامی جوس خرید کر پیا، جس کے نتیجے میں آٹھ سالہ ندا جاں بحق اور سات سالہ شبنم بے ہوش ہوگئی۔ بے ہوش بچی کو پہلے سیدو شریف ہسپتال اور بعد میں تشویشناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے جاں بحق بچی کا پوسٹ مارٹم کرکے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
