سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام کے علاقہ مٹلتان میں لینڈ سلائیڈنگ سے چینی انجینئر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ مٹلتان میں 84 میگا واٹ کے پن بجلی گھر میں کام کے دوران ٹنل میں تودہ گرنے سے چینی انجینئر سمیت کام کرنے والے دو افراد زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو کرکے طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
