سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں اس سال سرد موسم اور سوات ایکسپریس وے کھلنے کی وجہ سے سیاحوں نے سوات میں ڈیرے ڈال دئے ہیں۔ سوات میں موجود سولہ سو کے قریب ہوٹلوں میں اکثر کمرے بک رہنے لگے۔ مینگورہ، مرغزار، ملم جبہ، میاندم، مدین، بحرین، کالام، مٹلتان، مہو ڈنڈ اور دیگر پُرفضا مقامات پر سیاحوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ روازنہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں سیاح سوات آرہے ہیں۔
