Swat

ایپکا سوات کا تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کے خلاف مظاہرہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سوات نے تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کے خلاف اجلاس واحتجاجی مظاہرہ کیا۔ گذشتہ روز پبلک ہیلتھ آفس میں کلرکس ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت علی رحمان منعقدہوا جس سے سینئر نائب صدرملک فضل سبحان اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ بجٹ میں حکومت نے تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کرکے ملازمین کا مذاق اڑایا ہے۔ اضافہ اونٹ کے منھ میں زیرے کے مترادف بھی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری اداروں میں کام کرنے والوں کی اجرت میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں