سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں مسجد کی کھدائی کے دوران پرانا مارٹر گولہ برآمد ہوا۔ علاقہ ملوکہ میں نئے مسجد کی تعمیر کے دوران کھدائی میں مارٹر گولہ برآمد ہوا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی جنہوں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جنہوں نے مارٹر گولہ کو ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق سوات سے فرار کے وقت شدت پسندوں نے اس کو زمین میں چھپا یا تھا۔
Swat
