سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ گلی گرام میں خوڑ میں نہاتے ہوئے دو کم سن چچا زاد بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ 5 سالہ حذیفہ اپنے 6 سالہ چچازاد مرتضیٰ کے ساتھ گھر کے قریب واقع خوڑ میں نہا رہا تھا کہ گہرائی میں جانے کی وجہ سے دونوں بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ بعد میں مقامی لوگوں نے دونوں کی لاشوں کو پانی سے نکال لیا۔
Swat
