Swat

اسپیشل پولیس فورس اہلکاروں کو ریگولر کرنے میں کئی افراد کا کردار ہے

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ملاکنڈ ڈویژن کے ہزاروں اسپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کو ریگولر کرنے میں کئی افراد نے اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ جن کا تعلق بھی سوات سے ہے، ان کی بھی خواہش تھی کہ یہ اہلکار ریگولر ہو جائیں۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید وزیر نے بھی ان اہلکاروں کو ریگولر کرنے کے لئے کوشش کی اور آئی جی سے مسلسل خط و کتابت کی۔ سوات سے اے این پی کے ایم پی اے وقار احمد خان نے بھی ان اہلکاروں کے لئے اسمبلی میں آواز اٹھائی۔ خاص کر میڈیا کے نمائندوں نے ان اہلکاروں کو ریگولر کرنے کے لئے مختلف ادوار میں رپورٹنگ کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں