Swat

اسپیشل فورس کے اہلکاروں کو ریگولر کرنے کا اعلان، تعداد 5638 ہے

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)  صوبائی حکومت کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن کے 6 اضلاع میں تعینات اسپیشل پولیس فورس اہلکاروں کو ریگولر پولیس میں شامل کرنے کے اعلان کے بعد اب ان اضلاع میں 5638 اہلکار ریگولر پولیس میں شامل ہو جائیں گے۔ اسپیشل پولیس فورس کے ان اہلکاروں کو شورش کے دوران بھرتی کیا گیا تھا جن میں سوات میں 2200، شانگلہ750، بونیر778، دیر اپر 605، دیر لوئر 1005 اور چترال میں 300 اہلکار شامل ہیں۔ ان اہلکاروں کو عارضی بنیادوں پر فیکسڈ سیلری دس ہزار روپے کے عوض بھرتی کیا گیا تھا۔  اے این پی کی حکومت نے ان کی تنخواہ میں پانچ ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد ان اہلکاروں کی تنخواہ اب پندرہ ہزار روپے ہے۔ ان کو پنشن اور دیگر مراعات حاصل نہیں تھیں۔  ہر سال حکومت ان کے کنڑیکٹ میں ایک سال کا اضافہ کیا جاتا تھا۔  وزیر اعلیٰ محمود خان کی جانب سے ان ہزاروں اہلکاروں کو ریگولر کرنے کے اعلان کے بعد ڈویژن بھر میں تعینات مذکورہ اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان کے سر سے ملازمت سے نکالنے کی لٹکتی تلوار دور ہوگئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔