Swat

جماعت اسلامی سوات کا اجتماع30 جون کوالمر کز الاسلامی سنگوٹہ میں منعقد ہوگا

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   جماعت اسلامی ضلع سوات کا اجتماع ارکان 30جون کوالمر کز الاسلامی سنگوٹہ میں منعقد ہوگا۔اجتماع سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم خطاب کریں گے۔جماعت اسلامی سوات ضلعی ہیڈ کوارٹرادارہ الخدمت سے جاری بیان کے مطابق 30 جون کو صبح 10 بجے جماعت اسلامی ضلع سوات کا اجتماع ارکان المرکز الاسلامی سنگوٹہ میں منعقد ہوگا۔ اجتماع میں ضلع بھر سے اراکین جماعت شریک ہوں گے۔ اجتماع میں درس و حدیث کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحا ل اور مہنگائی کے خلا ف رابطہ عوام مہم کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں