Swat

گوگدرہ،دو بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کے علاقے گوگدرہ میں دو بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تیس سالہ محمد شعیب ولد عمر ڈیر نے مبینہ طور پر اپنے گھر کے غسل خانے میں گلے میں پھنداڈالا اور لٹک کر اپنی جان دے دی۔ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خودکشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔