سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں غیر قانونی رکشوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف دوسرے روز بھی رکشہ ڈرائیوروں نے جزوی ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرے کے بعد رکشہ ڈرائیوروں نے شہر میں چلنے والے رکشہ ڈرائیوروں پر تشدد کیا اور زبردستی رکشے بند کئے۔ رکشہ ڈرائیوروں نے شہر کے ایم پی کے گھر اور بعد میں ڈی سی دفتر تک احتجاجی جلوس نکالا۔ مینگورہ شہر میں رکشوں کی ہڑتال کی وجہ سے دن بھر سکون رہا۔
