Swat

مٹہ، فلائنگ کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم، نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   تحصیل مٹہ کے علاقہ درشخیلہ میں فلائنگ کوچ اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والا بچے کا جمعہ کو اسی روزجماعت نہم کا نتیجہ آنے والا تھا۔ پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے درشخیلہ میں سیاحوں کی ہائی ایس گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں پندرہ سالہ طالب علم سلیمان سکنہ درشخیلہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ سلیمان نویں جماعت کا طالب علم تھا۔ جمعہ کے روز متوفی کے امتحان کا نتیجہ بھی نکلا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔