Swat

مہنگائی سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، محمد امین

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   جماعت اسلامی سوات کے امیر محمد امین نے کہاہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضا فے نے عوام کے اوسان خطا کر دئے ہیں۔حکومت اپنے تمام دعوؤں اور وعدوں سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔سلامتی کونسل میں بھارت کی حمایت کشمیری عوام کی تحریک آزادی سے غداری کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی ضلع سوات کے ضلعی ذمہ داران اور جے آئی یوتھ کے ضلع کونسل کے الگ الگ اجلاسوں،لنڈیکس /شاہدرہ میں کارکنان کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے مہنگائی و بیروزگاری اور آئی ایم ایف کیخلاف سڑکو ں پر آگئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔