Swat

موجودہ حکومت چالیس چوروں کا ٹولہ ہے، امیرالعظیم

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)    جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چالیس چوروں کا ٹولہ ہے۔باقی حکومتوں میں جو گند، چور اور ڈاکو تھے، وہ سب کے سب اس حکومت کا حصہ ہیں۔ ایسی نالائق حکومت تاریخ میں پہلی بار آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المر کزا لاسلامی سنگوٹہ میں اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہاکہ جماعت اسلامی لمحہ موجود نہیں بلکہ ایک اصول ہے۔ جماعت اسلامی عالمی اسلامی تحریکوں کی امین جماعت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ملک میں حقیقی تبد یلی کے لیے جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں۔ جماعت اسلامی کی ایمان دار اور باصلاحیت قیادت ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں