Swat

عبداللہ یوسف زئی کے بیٹے، بھائی اور ساتھی پر قاتلانہ حملہ، رپورٹ نامعلوم افراد کے خلاف درج

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    اے این پی سوات کے اہم رہنما عبداللہ یوسف زئی کے بیٹے، بھائی اور ساتھی پر قاتلانہ حملے کی رپورٹ تھانہ سیدو شریف میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر دی گئی۔ عبداللہ یوسف زئی کے بھائی ثنا اللہ، بیٹا زمرک یوسف زئی اور ساتھی ریاض حسن اتوار کو اجرنگ گل کدہ میں نماز عشا کے بعد مسجد سے نکل کر گھر جارہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سرکاری ہسپتال سے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ سیدو شریف پولیس کے مطابق تفتیش اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں