Swat

جمعیت علمائے اسلام سوات، ایک بار پھر اختلافات سر اٹھانے لگے

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں جمعیت علمائے اسلام میں ایک بار پھر اختلافات سامنے آنے لگے۔ مولانا حجت اللہ گروپ نے کابینہ تشکیل دینے کا اعلان کردیا، تو قاری محمود گروپ کے سربراہ نے قاری محمود کو نائب امیر نامزد کردیا۔ قاری محمود گروپ نے کابینہ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مرکزی ناظم انتخابات نے ضلعی انتخابات کو کالعدم قراردیا ہے۔ جنہیں کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ جے یو آئی سوات کے امیر قاری فتحت اللہ کی جانب سے کابینہ تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا ہے جنہوں نے انٹر اپارٹی انتخابات جیتنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ قاری محمود گروپ نے ان انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ قاری محمود گروپ کے تحفظات پر مرکزی ناظم انتخابات نے انتخابات کو کالعدم قراردیا اور کمیٹی تشکیل دی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی ناظم انتخابات نے دوبارہ حجت اللہ گروپ کے انتخابات کو تسلیم کیا، جس پر امیر قاری فتحت اللہ نے اپنی کابینہ تشکیل دی۔ یوں قاری محمود گروپ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور ایک بار پھر دونوں جماعتی گروہ آمنے سامنے آگئے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔