Swat

کبل، مہنگائی اور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجربرادری کی مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات کی تحصیل کبل میں مہنگائی اور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تاجربرادری نے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کردی۔ سیاسی جماعتوں نے بھی تاجروں کی حمایت کرتے ہوئے کبل چوک میں دھرنا دیا اور ٹائرز جلا کر تمام شاہراہیں ٹریفک کے لیے بلاک کردیں۔ تحصیل کبل کی تاجربرادری کی اپیل پر کبل، کانجو، کوزہ بانڈئی، برہ بانڈئی، ننگولئی، سیرسینئی، دیولئی، کالاکلے، شاہ ڈھیرئی اور ملحقہ علاقوں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، جس کے باعث لوگوں کو اشیائے خور و نوش کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا اور جگہ جگہ پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔ تاجر رہنما عبدالغفور، ن لیگ کے فیروز شاہ ایڈوکیٹ، پختونخوا میپ کے خورشید کاکاجی، تحصیل کونسلر عثمان غنی، سماجی شخصیت سردار احمد خان ایڈوکیٹ،اے این پی کے ذہین خان،حاجی جلات خان،جے یو آئی کے مفتی عارف اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری علاقہ ہے۔ ہم کسی بھی صورت ٹیکس کو نافذ کرنے نہیں دیں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں